پاکستان کی افغانستان کے اندر فضائی کارروائی اور درجنوں خوارج کی ہلاکتوں کی اطلاعات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان نے افغان صوبے پکتیکا میں فضائی کارروائی کر کے اہم کمانڈرز سمیت درجنوںزائد خوارج کو ہلاک کردیا ہے، اس کارروائی میں خودکش جیکٹ کی فیکٹری سمیت دہشت گردوں کے 4 اہم مراکز کونشانہ بنایاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے اطراف کی آبادی کارروائی میں محفوظ رہی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں خوارج کا ’عمر میڈیا سیل‘ اور 4 بڑے خارجیوں شیر زمان عرف مخلص یار، اختر محمد عرف خلیل، اظہار عرف حمزہ اور شعیب چیمہ کے ٹھکانے تباہ کیے گئے ۔
دوسری طرف افغان حکومت کے مطابق اس کارروائی میں 46 سویلین ہلاک ہوئے، افغان وزارت خارجہ نے کابل میں پاکستانی ناظم الامور سے واقعے پر احتجاج بھی کیا، مراسلے میں کہا کہ پاکستانی طیاروں نے افغان حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔