دنیا میں 2025ء کے آغاز کے بعد کیا کچھ ہونے والا ہے؟
دنیا بھر میں سالِ نو کا آغاز کچھ انتہائی اہم تقریبات سے ہو گا۔
یکم جنوری سے رومانیہ اور بلغاریہ کے یورپی یونین میں شامل ہونے کے 17 سال بعد وہ یورپ کے کھلے سرحدوں والے شینگن علاقے میں مکمل طور پر سائن اپ کریں گے۔
5 سے 10 جنوری کو لاس ویگاس میں دنیا کے سب سے بڑے الیکٹرانکس ایکسپو میں مختلف کمپنیاں اور اسٹارٹ اپس نقل و حرکت، روبوٹکس، ہیلتھ ٹیک، دفاع، خلائی، ریٹیل اور انٹرٹینمنٹ میں اے آئی کی ایڈوانسمنٹ کو پیش کریں گے۔
اگلے سال 8 جنوری سے برطانیہ جانے کے خواہشمند غیر یورپی افراد کو الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ETA) کی ضرورت ہو گی جس کی قیمت 10 پاؤنڈ ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور اپنی دوسری مدتِ صدارت کا باقاعدہ آغاز کریں گے، ان کی وائٹ ہاؤس میں واپسی امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ قابلِ ذکر سیاسی واپسی ہے۔
جرمن شہر ویز باڈن میں واقع نیٹو کا ایک نیا مشن یوکرین کے لیے مغربی افواج کی امداد کے لیے اپنی ذمے داریاں سنبھالے گا، نیٹو کے اس نئے مشن کو ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے خلاف امدادی طریقہ کار کی حفاظت کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
27 جنوری کو پولینڈ میں ہولوکاسٹ کے 80 سال مکمل ہونے پر عالمی رہنما ہولوکاسٹ میں بچ جانے والے عمر رسیدہ افراد سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ چین 29 جنوری کو سانپ کے نئے سال کی تقریبات کا آغاز کرے گا، سانپ کا سال وجدان، سکون اور ذہانت سے منسوب ہے۔