رجب بٹ نے معافی مانگ لی

رجب فیملی

لاہور (ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر رجب  بٹ نے نماز کی مبینہ توہین کے الزام پر علما سے ملاقات کی جس کے بعد  معافی مانگ لی۔

رجب فیملی کے معرو ف ٹک ٹاکر  کو اپنی ایک ویڈیو میں اسلام کے اہم رکن نماز کی مبینہ توہین کے الزام پر تنقید کا سامنا ہے۔رجب علی بٹ نے گزشتہ دنوں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علما کرام سے ملاقات کی، جن میں علامہ مخدوم عاصم، مفتی عاشق حسین، علامہ اشرف ربانی اور علامہ محمد اشتیاق اشرفی سمیت دیگر شامل تھے۔

یوٹیوبر نے علما کے سامنے اپنا موقف رکھا اور معافی مانگی، رجب علی بٹ کی علما کرام کی موجودگی میں معافی مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رجب علی نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ مبینہ طور پر نماز کی بے حرمتی کرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم رجب علی نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ان کی ایک ویڈیو پر  تنقید کی جارہی ہے کہ میں نے نماز کی استغفراللہ ،بے حرمتی کی ہے،وہ ایسا سوچ بھی نہیں سکتے۔

انہوں نے اس حوالے سے علما کرام سے درخواست کی اور ان سے وقت لیکر اپنا موقف ان کے سامنے رکھا ہے،ان کا قطعا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا  تاہم ان کے کسی قول وفعل سے اگر مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے تو  اللہ کے حضور بھی معافی مانگتا ہوں اور علما کرام سے بھی معافی مانگتا ہوں۔ انہوں نے یہ معافی کسی انسان کو خوش کرنے کے لیے نہیں بلکہ اللہ تعالی کی خوشنودی کے لیے مانگی ہے۔ 

اس موقع پر علما کرام نے کہا انہوں نے رجب بٹ کی ویڈیو دیکھی ہے اور انہیں نہیں لگتا ہے کہ اس میں کوئی توہین والی بات ہے۔ علامہ عاصم مخدوم نے کہا کوئی مسلمان دین اسلام یا اسلامی شعار کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ کی ویڈیو کو لیکر لاہور کے ایک معروف وکیل میاں بلال نے ان کے خلاف لاہور کے تھانہ مزنگ میں درخواست بھی دائر کی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے