سابق بھارتی وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات جمنا کے کنارے ادا
بھارت کے سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منموہن سنگھ کی آخری رسومات نئی دہلی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں، آخری رسومات دریائے جمنا کے کنارے ادا کی گئیں۔
منموہن سنگھ جمعرات کو 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کی وفات پر ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
انہیں بیماری کے باعث نئی دہلی کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ چل بسے تھے۔
منموہن سنگھ 2004ء سے 2014ء تک مسلسل 2 بار بھارت کے وزیرِ اعظم رہے۔
منموہن سنگھ نے صحت کے مسائل کی وجہ سے حالیہ برسوں میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔