شاہین شاہ آفریدی بی پی ایل کھیلنے ڈھاکہ پہنچ گئے
ڈھاکہ(ویب ڈیسک)قومی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی بنگلا دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل)میں شرکت کیلئے ڈھاکہ پہنچ گئے۔
تفصیل کے مطابق بی پی ایل کا آغاز 30 دسمبر سے ہورہا ہے جہاں شاہین آفریدی فارچیون بریشال کی نمائندگی کریں گے، فہیم اشرف، جہانداد خان اور محمد علی بھی فارچیون بریشال کا حصہ ہیں۔
یادرہےکہ شاہینآفریدی کو جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔