شہریار منور اور ماہین صدیقی کے نکاح کی لُک کے سوشل میڈیا پر چرچے
معروف فلم و ٹی وی اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی رشتۂ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔
شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کے سلسلے میں گزشتہ کئی دنوں سے تقریبات کا سلسلہ جاری تھا۔
ڈھولکی، قوالی نائٹ، مہندی، ہلدی اور شبِ موسیقی کے بعد اب اس جوڑی نے گزشتہ شب قریبی دوستوں، رشتے داروں اور شوبز ستاروں کے درمیان ایجاب و قبول کر لیا ہے۔
نکاح کی خوبصورت تقریب کی اداکارہ اور ادکار کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
اس وائرل تصویر میں ماہین صدیقی مسکرا رہی ہیں جبکہ شہریار منور اپنی نئی نویلی دلہن کو محبت بھرے انداز میں دیکھ رہے ہیں۔
شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی نے اپنے نکاح کے موقع پر کریم اور سنہری رنگ کے ملبوس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
جہاں شادی کی ہر تقریب میں ماہرین نہایت سادہ انداز میں نظر آئیں، وہیں انہوں نے اپنے نکاح پر بھی مختصر سی جیولری اور مہندی لگائی ہوئی ہے۔
نیٹیزن کو اپنی پسندیدہ فنکار جوڑی کا یہ سادہ سا انداز خوب بھا گیا ہے، سوشل میڈیا پر اس جوڑی کی نکاح لُک کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ ماہین صدیقی گلوکار و اداکار اذان سمیع خان کی کزن اور اداکارہ زیبا بختیار کی بھانجی ہیں۔