معروف بھارتی  آر جے اور سوشل میڈیا انفلو ئنسر سمرن سنگھ کی خودکشی 

آر جے

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ریڈیو میزبان سمرن سنگھ گڑگاؤں (گروگرام) میں موجود اپنے گھر میں مردہ   پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی سمرن سنگھ کی لاش بدھ کی رات ان کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی تاہم  پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر مبینہ خودکشی سے قبل لکھا گیا کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔

 سمرن کے ساتھ ان کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر دوست نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، پولیس موقع پر پہنچی تو سمرن کے گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا۔خاندانی ذرائع کے مطابق سمرن کچھ عرصے سے ذاتی مشکلات کا شکار تھیں، جس کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔

پولیس نے بتایا کہ خاندان کی تحریری شکایت پر قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد  لاش خاندان کے حوالے کر دی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے