نواز شریف کے قریبی ساتھی اسرار احمد منے خان انتقال کر گئے
فیصل آباد(ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے اسرار احمد منے خان رضائے الہی سے انتقال کر گئے، وہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 112 سے ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر تھے۔
منے خان کے انتقال پر نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسرار احمد خان مسلم لیگ ن کے بہت باوفا رکن اور میرے مخلص ساتھی تھے۔
نواز شریف نے کہا کہ میں دکھ کی اِس گھڑی میں ان کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و ہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔