ہراسانی کا الزام، بھارتی اداکار چاریتھ بالاپا کو گرفتار کرلیاگیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) ساتھی اداکارہ کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں کنڈا اور تیلگو ٹیلی ویژن کے اداکار چاریتھ بالاپا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بنگلورو پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایک خاتون اداکارہ کی شکایت پر کی گئی ہے، جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ چاریتھ بالاپا نے انہیں جنسی ہراساں کیا حملہ کیا اور دھمکانے کی کوشش کی۔خاتون نے موقف اپنایا تھا کہ ہراسانی، حملہ اور دھمکیاں یکم نومبر 2023 سے 13 دسمبر 2024 کے دوران مختلف دنوں میں دی گئیں۔
شکایت کنندہ اداکارہ جو کہ تیلگو اور کنڈا ڈراموں میں چاریتھ کے ساتھ کام کر چکی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ ملزم کو 2017 سے جانتی ہیں۔