جعلسازی سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والی تین غیرملکی خواتین کراچی سے پکڑی گئیں

شناختی کارڈ

کراچی (ویب ڈیسک ) جعلسازی سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والی تین غیرملکی مفرورخواتین کراچی سے پکڑی گئیں، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والی تینوں خواتین کو گلشن اقبال کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جن کی شناخت عائشہ ناز، حنا ناز، اور افشاں نازکے نام سے ہوئی ۔


بتایاگیا ہے کہ تینوں خواتین 2022 سے مطلوب تھیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایجنٹ کی مدد سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔ ملزمان کو سیکرٹری یونین کونسل، رضویہ سوسائٹی، لیاقت آباد ٹاون نے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کئے۔ مذکورہ دستاویزات کی بنیاد پر بنگالی خواتین نے شناختی کارڈ حاصل کئے۔


ا س سلسلے میں نادرا اہلکاروں کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا اورگرفتارملزمان کی نشان دہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے