اسرائیل نے ہزاروں بھارتی شہری بھرتی کرلیے

تل ابیب

تل ابیب(ویب ڈیسک) فلسطینی مزدوروں کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی کے بعد اسرائیل نے تعمیراتی شعبے میں ہزاروں بھارتی شہری بھرتی کرلیے ۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس کے حملے کے بعد اسرائیلی تعمیراتی صنعت میں کام کرنے والے تقریباً 80 ہزار فلسطینی مزدوروں کو پابندیوں کا سامنا تھا جسے پورا کرنے کے لیے اسرائیل نے کم از کم سولہ ہزار بھارتی مزدوروں کو بھرتی کیا ہے، جو اپنے ملک میں کم اجرت کے مقابلے میں یہاں تین گنا زیادہ کمائی کر سکتے ہیں۔


ایک بھارتی مزدور کاکہناتھاکہ اپنے خاندان کے لیے بہتر مستقبل کی خاطر اسرائیل آئے ہیں، مستقبل کے لیے بچت کر رہا ہوں اور سمجھداری سے سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے