باراتیوں سے بھرا ٹرک دریا میں جاگرا، بیسیوں ہلاکتیں

باراتی

عدیس ابابا ( ویب ڈیسک ) افریقی ملک ایتھوپیا میں باراتیوں سے بھرا ٹرک دریا میں جاگرا جس کے نتیجے میں بیسیوں افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ 

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ ٹرک میں گنجائش سے زیادہ مسافر بھی تھے۔حادثے کا شکار ہونے والا ٹرک شادی میں شرکت کے لیے جا رہا تھا اور ہلاک ہونے والے تمام افراد قریبی رشتے دار تھے۔


 عالمی میڈیا کے مطابق  شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا  اور آخری اطلاعات تک  68 مردوں اور 3 خواتین کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے