رحمہ زمان کی دعائے خیر، نکاح بھی ہوگیا
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی خوبرو اداکارہ رحمہ زمان نے دعائے خیر کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے منگنی اور نکاح کا اعلان کر دیا۔
اداکارہ نے چند دن قبل اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں دکھائی دینے والی انگلیوں میں موجود واحد انگوٹھی توجہ کا مرکز بنی تھی، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’اسے پسند آیا، تو اس نے اس میں انگوٹھی پہنا دی، سب سے آسان ’ہاں‘ جو میں نے کہی۔ الحمد للّٰہ‘۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کی دعائے خیر شیراز نامی شخص کے ساتھ 26 دسمبر کو ہوئی ہے، جس میں انہوں نے ہلکی نیلی (آسمانی) ساڑھی اور ہلکے گلابی دوپٹے کا انتخاب کیا۔