مریم نواز کے بھارتی ڈیزائنر کے جوڑے کی قیمت پتہ چل گئی

مریم نواز

لاہور (ویب ڈیسک) بھتیجے کی شادی کے موقع پر  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کے زیب تن کیے گئے بھارتی ڈیزائنر کے جوڑے کی قیمت پتہ چل گئی۔

نکاح کی تقریب کی مناسبت سے پہنا گیا مریم نواز کا خوبصورت سرخ و سنہرے امتزاج کا جوڑا بھارتی ڈیزائنر ‘سبیاساچی’ کا ڈیزائن کردہ ہے، جوڑا سبیاساچی کی نومبر میں جاری ہونے والی کلیکشن’ہیریٹیج برائیڈل‘ کا ہے، اس سرخ رنگ کے جوڑے کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے ہے، اس کا کرتا سلک اور ڈوپٹہ تِلے یعنی باریک جالی سے تیار کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے جوڑے کی قیمت سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں کہ ایک ایسے صوبے کی وزیراعلیٰ جہاں لوگوں کے لیے دووقت کی روٹی مشکل ہوچکی ہے ، لاکھوں روپے بھارتی ڈیزائنرز کے لباس زیب تن کرتی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے