موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھی بیگم نے مبینہ طورپر شوہر کی  گردن پر بلیڈ چلادیا

ڈبل سواری

کراچی (ویب ڈیسک) بلوچ کالونی کے علاقے میں  موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھی بیگم نے مبینہ طورپر شوہر کی  گردن پر بلیڈ چلادیا جس کا شوہر کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

ایف آئی آر کے مطابق شوہر نے بتایا کہ میں موٹر سائیکل پر بیوی کے ساتھ سوار تھا کہ اچانک بیوی نے گردن پر بلیڈ چلا دیا، مجھے بلیڈ مارنے کے بعد میری بیوی نے خود کو بلیڈ سے مارنے کی کوشش کی، دونوں میاں بیوی میں دوسری شادی کے حوالے سے جھڑپیں چل رہی تھیں، میری بیوی نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے بلیڈ سے حملہ کرنے والی خاتون کوگرفتار کرکے ویمن تھانے منتقل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق شوہر کو زخمی کرنے کے بعد خاتون نے خودکشی کرنے کے لئے اپنا گلا بھی کاٹ لیا تھا، جس کے بعد دونوں کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے