یواے ای میں بھی  طیارہ گر کر تباہ ،  پاکستانی خاتون پائلٹ اور بھارتی مسافر جاں بحق

متحدہ عرب امارات

دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست راس الخیمہ میں  چھوٹا طیارہ حادثےکا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ اور مسافر سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اماراتی ایوی ایشن حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالا چھوٹا طیارہ پرائیوٹ سیاحتی ایوی ایشن کلب کی ملکیت تھاجو  سیاحتی مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا  اور سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بدقسمت  طیارے کی پائلٹ 29 سالہ پاکستانی فریانزا پروین تھیں جبکہ مسافر کی شناخت 26 سالہ بھارتی ڈاکٹر سلیمان کے نام سے ظاہر کی گئی۔پاکستانی قونصل خانےکے مطابق پاکستانی پائلٹ فریانزا پروین کا تعلق ملتان سے ہے اور ان کا جسد خاکی  آج رات پاکستان روانہ کیاجائے گا۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے