انجلینا جولی کو طلاق ہوگئی

اداکارہ

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے آٹھ سالہ قانونی جنگ کے بعد اپنی طلاق کے معاملے پر سمجھوتہ کر لیا ہے، جوڑے کی شادی 2014 میں ہوئی تھی  اور ان کے چھ بچے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے  کے مطابق انجلینا جولی نے 2016 میں "ناقابل مصالحت اختلافات” کا حوالہ دیتے ہوئے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ بعد میں علیحدہ عدالتی کارروائیوں کے دوران  یہ بات سامنے آئی کہ جولی نے بریڈ پٹ پر 2016 میں ایک نجی طیارے میں اپنے دو بچوں سمیت بدسلوکی کا الزام لگایا تھا۔ پولیس تحقیقات کے باوجود بریڈ پٹ پر کوئی الزامات عائد نہیں کیے گئے اور انہوں نے ان الزامات کی تردید کی تاہم بریڈ پٹ کے وکلاء نے طلاق کے معاہدے پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

انجلینا جولی کے وکیل جیمز سائمن نے پیپل میگزین کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ انجلینا جولی اپنے خاندان کے لیے سکون  تلاش کرنے پر توجہ دے رہی ہیں،  "یہ ایک طویل عمل کا حصہ ہے جو آٹھ سال پہلے شروع ہوا تھا، اداکارہ اب تھک چکی ہیں لیکن خوش ہیں کہ یہ حصہ مکمل ہو گیا۔”

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے