ریکوڈک منصوبہ، حکومت نے 15 فیصد شیئرز سعودی عرب کو بیچنے کی منظوری دیدی

پاکستان سعودی عرب

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  حکومت نے ریکوڈک منصوبے کے 15؍ فیصد شیئرز سعودی عرب کو 540ملین ڈالر (تقریباً ایک کھرب 50؍ ارب 28؍ کروڑ پاکستانی روپے) کے عوض فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ 

حکومتی ذرائع کے مطابق  تجویز کردہ رقم سعودی عرب دو اقساط میں ادائیگی کرے گا۔ پہلے مرحلے میں، سعودی عرب کو اس پروجیکٹ میں 10؍ فیصد شیئرز ملیں گے، جس کیلئے وہ پاکستان کو 330؍ ملین ڈالرز (تقریباً 92؍ ارب روپے) ادا کرے گا۔ دوسرے مرحلے میں پانچ فیصد شیئرز فروخت کیے جائیں گے جس سے پاکستان کو 210؍ ملین ڈالرز (58؍ ارب 44؍ کروڑ روپے ) ملیں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ  کابینہ کی منظوری کے ساتھ، لین دین کیلئے تمام ضروری رسمی کارروائیوں کو تیز کیا جائے گا، اور 330؍ ملین ڈالر (تقریباً 92؍ ارب روپے)کی پہلی قسط ابتدائی 10؍ فیصد شیئرز کی منتقلی کے فوراً بعد متوقع ہے۔  ریکوڈک کان سے 15؍ فیصد شیئرز خریدنے کے علاوہ، سعودی فنڈ برائے ترقی نے بلوچستان میں معدنی وسائل کی ترقی کیلئے 150 ملین ڈالر (تقریباً 42؍ ارب روپے ) دینے کا وعدہ کیا ہے۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے