سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو 34 سال قید کی سزا سنادی گئی 

خالد خورشید

گلگت (ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 34 سال قید کی سزا سنادی، یہ سزا انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے کیس میں سنائی گئی۔ خالد خورشید مقدمے کی کارروائی میں غیر حاضر اور  روپوش رہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت  نے جرم ثابت ہونے پر سابق وزیر اعلیٰ کو 34 سال قیدکی سزا سنائی، عدالت نے خالد خورشید پر 6 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا، اس کے علاوہ مجرم کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

عدالت نے آئی جی پولیس کو حکم دیا کہ مجرم کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا جائے۔ یادرہے کہ  واضح رہےکہ سابق وزیراعلیٰ پر 26 مئی 2024 کو جلسے میں سکیورٹی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکی دینے کا الزام تھا۔اس کے علاوہ   چیف سیکرٹری اور چیف الیکشن کمشنر جی بی کوبھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے