شردھا کپور نے شادی کی آفر مسترد کرنے پر ورن دھون کو پٹوادیا
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں شردھا کپور نے ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا لیکن ان کے انکار پر شردھا نے اپنی سالگرہ میں موجود لڑکوں سے ان کی پٹائی کروا دی تھی۔
یوٹیوبر شبھانکر مشرا کو دیے گئے انٹرویو میں ورون دھون نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ صرف 8 سال کے تھے۔ شردھا نے ایک پہاڑی پر لے جا کر اپنی محبت کا اظہار کیا، لیکن ورون نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
ورون نے مزید کہا، "دو سال بعد، شردھا کی 10ویں سالگرہ پر مجھے مدعو کیا گیا، جہاں دیگر تین چار لڑکے بھی موجود تھے جو شردھا کو پسند کرتے تھے۔ جب میں نے انکار کیا تو ان لڑکوں نے میری پٹائی کر دی۔ یہ سب شردھا نے کروایا تھا کیونکہ میں نے ‘ہاں’ نہیں کہا۔”