وزٹ ویزے پر بھیک مانگنے سعودی عرب جانیوالی دو غیرمسلم خواتین گرفتار کرلی گئیں

گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد سے گداگری کیلئے وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے کی کوشش میں2ہندو خواتین کو امیگریشن نے آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا ،  دونوں  کا تعلق کراچی سے ہے، انہیں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار عیشاء دیوی اور نیشو کماری بھیک مانگنے کی غرض سے وزٹ ویزے پر سعودی عرب جا رہی تھیں،  گرفتار ملزمہ عیشاء دیوی کا نام امیگریشن کیاسٹاپ لسٹ میں  بھی شامل تھا۔

 ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ عیشاء دیوی اس سے قبل بھی سعودی عرب بھیک مانگنے میں ملوث رہی ہے جہاں اسے سعودی پولیس نے گرفتار کیااور بعد میں ڈی پورٹ کردیا تھا

 حکام کے مطابق اس کی ساتھی ملزمہ نیشو کماری سعودی عرب جانے کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے