پوسٹ مارٹم کے دوران مردہ شخص کے حلق سے زندہ چوزا  برآمد  

چوزہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک مردہ شخص کے پوسٹ مارٹم کے دوران اس کے حلق سے زندہ چوزا نکل آیا جس کو دیکھ کر ڈاکٹرز  بھی حیران پریشان رہ گئے ۔

 رپورٹ کے مطابق چھتیس گڑھ کے 35 سالہ آنند یادو کو گھر میں نہانے کے بعد اچانک چکر آنے لگے اور وہ بے ہوش ہو گیا جس کے بعد اسے ہسپتال لے کر جایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پہلے تو ڈاکٹروں کو معلوم نہیں تھا کہ اس کی موت کیوں ہوئی، لیکن پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد انہیں ایک حیران کن وجہ معلوم ہوئی کہ تقریباً 8 انچ زندہ چوزا، اس کے گلے میں پھنس گیا تھا۔

ڈاکٹر سنتو بیگ نے کہا کہ چوزا پھنسنے کے باعث آنند کی سانس کی نالی اور گلا بند ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کا دم گھٹنے لگا۔
علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ آنند یادو کو بچے پیدا کرنے کے مسائل کا سامنا تھا، اس لیے وہ مدد کے لیے ایک جعلی عامل کے پاس گیا،  خیال ہے کہ جعلی عامل نے اسے حلق میں چوزا رکھنے کا مشورہ دیا جس پر اس نے عمل کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے