ہائی وے پر 50 سے زائد گاڑیاں ایک ہی وقت میں پنکچر ، بالآخر وجہ سامنے آگئی
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں ممبئی ناگپور سمردھی ہائی وے پر 50 سے زائد گاڑیاں ایک ہی وقت میں پنکچر ہو گئیں اور اس کی ممکنہ وجہ سڑک پر گرے لوہے کے بورڈ کو قرار دیدیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑیاں اس گرے ہوئے لوہے کے بورڈ کے اوپر سے گزرنے کی وجہ سے پنکچر ہوئیں ہیں، رات کے وقت پیش آئے واقعے کی وجہ سے ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
اس دوران سینکڑوں مسافر دسمبر کی ٹھٹھرتی رات ہائی وے پر پھنسے رہے۔