سارہ ارفین خان کو بگ باس 18 سے نکالے جانے کی وجہ سامنے آگئی

بگ باس

ممبئی (ویب ڈیسک) سارہ ارفین خان کومعروف بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 18 سے نکالے جانے کی وجہ سامنے آگئی اور یہ شوبھی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا۔


تفصیل کے مطابق بگ باس کی انتظامیہ نے سارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ٹاسک کے دوران ساتھی مقابلوں کو دھکا اور زبردستی کی۔ جب کرن ویر مہرا نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو سارہ نے الٹا ان پر الزام لگاتے ہوئے شو کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔یہ واقعہ ایک اسکی بورڈ ٹاسک کے دوران پیش آیا، جہاں سارہ کو ٹاسک کے اصول توڑنے پر نااہل قرار دیا گیا۔


ناراض ہو کر انہوں نے ساتھی مقابلوں کو اسکی بورڈ سے ہٹانے کی کوشش کی، جس سے ماحول کشیدہ ہو گیا۔ سارہ نے مزید کہا کہ اگر بگ باس نے اس واقعے پر کوئی کارروائی نہ کی تو وہ اپنے وکلا سے رابطہ کریں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے