شاہ رخ خان کے بیٹے کے معاشقے کی خبروں نے دھوم مچادی
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے کے معاشقے کی خبروں نے نئےسال کے پہلے ہی دن دھوم مچادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان برازیل سے تعلق رکھنے والی لریسا بونیسی نامی ماڈل و اداکارہ کی محبت میں مبتلا ہوچکے ہیں اور انہیں ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ان افواہوں کو تقویت اس وقت ملی جب گزشتہ شب سال نو کے جشن پر آریان اور لریسا ساتھ دکھائی دیے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر آریان خان اور ان کی برازیلی گرل فرینڈ کے تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں، جبکہ کئی میڈیا صارفین نے آریان خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ یہ کنگ خان کو بدنام کرے گا۔