رحم کی اپیلیں، سانحہ 9مئی کے 19 مجرموں کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان کردیا گیا

سانحہ 9مئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کی طرف سے سانحہ 9 مئی کے 19 مجرموں کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا گیا جنہیں   ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے، دیگر تمام مجرموں کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایاکہ  سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرموں نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں، مجموعی طورپر67 مجرموں نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں،  48 پٹیشنرز کو قانونی کارروائی کے لیے ”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کے لیے ارسال کیا گیا، 19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا،  سزاؤں کی معافی ہمارے منصفافہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے، اس سے قبل اپریل 2024 میں قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادر کیا گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے