سلمیٰ ظفر نے شوہرکی دوسری شادی کروانے کی وجہ بتادی

اداکارہ

کراچی (ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے شوہرکی دوسری شادی کروانے کی وجہ بتادی اور کہا کہ اپنے شوہر کی دوستیاں اور افیئرز کی سن گن ملنے کے بعد انہوں نے خود شوہر کو دوسری شادی کرنے کی اجازت دی تھی۔


اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سلمیٰ ظفر نے انکشاف کیاکہ ان کی شادی کم عمری میں کردی گئی تھی اور ان کا شناختی کارڈ بھی شادی کے بعد بنا، یہ شادی دراصل ان کی خالہ نے کروائی تھی، ان کے شوہر انتہائی اچھی شخصیت کے مالک تھے، انہیں کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا۔


شوہر کی دوسری شادی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شوہر کے افیئرز سننے کے بعد انہوں نے اہل خانہ کے افراد سے بھی شوہر کے معاشقوں کے بارے میں سنا تو انہوں نے پہلے تین مہینے شوہر پر کڑی نظر رکھی لیکن پھر انہوں نے اپنے سسر سے مشورہ کیا، شوہر کے افیئرز کا پتا چلنے پر ان کے تین مہینے رونے دھونے اور پریشانی میں گزرے لیکن سسر سے مشورہ کرنے کے بعد وہ ٹھیک ہوگئیں اور انہوں نے شوہر کو شادی کی اجازت دے دی۔


سینئراداکارہ کے مطابق انہوں نے شوہر کو واضح کہا کہ وہ ان کے افیئرز اور معاشقے برداشت نہیں کر سکتیں، نکاح کریں اور نبھائیں، دو دو بیویوں کے خرچے برداشت کریں ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے