سوشل میڈیا پاکستانی لڑکی سے دوستی، بھارتی نوجوان سرحد عبور کرآیا

دوستی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر پاکستانی لڑکی سے دوستی اور پھر پیار میں پاگل ہوکر بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا نوجوان غیرقانونی طورپر سرحد عبور کرآیا جسے پاکستانی حکام نے مبینہ طورپر گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ بادل بابو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہوا جسے پاکستانی حکام گرفتار کرلیا۔

حکام لڑکے کی جانب سے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں تاہم لڑکے کا کہنا ہے کہ اسے ایک پاکستانی لڑکی سے فیس بک پر دوستی کے بعد محبت ہوئی اور وہ اسی لڑکی سے ملنے آیا ہے۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے