اب ہمارا مسکرانے کا وقت، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی ترجمان کاموقف آگیا

مذاکراتی کمیٹی ترجمان

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان و رہنما سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اب ہمارا زیادہ مسکرانے کا وقت آگیا ہے، عمران خان بہت جلد آئینی اور قانونی جنگ لڑ کر قانونی طریقے سے باہر آ رہے ہیں، جو چیزیں دیکھ رہا ہوں ، اس سے نظر آ رہا ہے کہ عمران خان باہر آ رہے ہیں۔


اپنے ایک انٹرویو میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عمران خان خود کہہ چکے ہیں کہ انہیں بنی گالہ منتقلی کی پیشکش ہوئی تھی لیکن ان کی اور کمیٹی کی رائے تھی کارکنان کی رہائی تک وہ باہر نہیں آئیں گے، عمران خان نے کہا کہ مطالبات پورے کر دیں پھر میں غور کروں گا، ہماری طرف سے مطالبات اجلاس میں پیش کیے گئے جنہیں تحمل سے سنا گیا، مذاکرات مذاکرات کاکھیل نظر آیا تو بانی پی ٹی آئی کو بتا دوں گا۔


ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم نے مذاکرات میں بانی سے ملاقات کیلئے مطالبہ بھی کر رکھا ہے، کھلی جگہ ملاقات کے مطالبے پر حکومت نے کہا کاغذ پنسل لے کر جایا کریں، لیکن جب ملاقات کیلئے جاتے ہیں تو کاپی پنسل تو دور انگوٹھی تک اتار دی جاتی ہے، انگوٹھی اتار کر پہلے سونگھا جاتا ہے پھر اسکین اور اس کے بعد رکھ لی جاتی ہے، چیکنگ الگ اور واپسی پر الگ انداز میں چیکنگ کی جاتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے