ارمان ملک اور آشنا شروف کی بھی شادی ہوگئی
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے نوجوان گلوکار ارمان ملک اور فیشن بلاگر آشنا شروف شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور اس سلسلے میں ان کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سالہ ارمان ملک اور ان کی اہلیہ نے ایک ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ارمان ملک نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ تو ہی میرا گھر۔
تصاویر سامنے آنے کے بعد ان دونوں کو مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ان دونوں کی منگنی اگست 2023 میں ہوئی تھی۔