ایف آئی اے کی حراست میں انسانی سمگلنگ کا ملزم چل بسا
لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )کی حراست میں انسانی سمگلنگ کا ملزم سہیل حسن بھٹی چل بسا، اسے اسلام آباد کے علاقے جی 10سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایاکہ ملزم کو اسلام آباد سے لاہور لے جایا جا رہا تھا کہ اس کی طبیعت خراب ہو گئی، ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
ترجمان کے مطابق ملزم ایف آئی اے اسلام آباد زون اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔