بڑی بیٹی سے زیادہ پیار کرنے پر خاتون دوسری بیٹی کےہاتھوں قتل

لڑکی

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارت میں ایک خاتون نے اپنی بڑی بیٹی سے زیادہ پیار کرنے پرچھوٹی بیٹی نے قتل کردیا جس پر پولیس نے 41 سالہ ملزمہ کو گرفتار کے بعد تفتیش شروع کردی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے قریشی نگر میں کی رہائشیملزمہ کی شناخت ریشماں مظفر قاضی کے نام سے ہوئی ہے جس نے مبینہ طور پر اپنی 62 سالہ والدہ صابرہ بانو کو تلخ کلامی کے دوران چھرا گھونپ دیا۔


پولیس کے مطابق ریشماں کا خیال تھا کہ ان کی والدہ بڑی بیٹی کی طرفداری کرتی ہیں اور زیادہ پیار بھی کرتی ہیں، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان دیرینہ ناراضگی چلی آ رہی تھی،اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد ریشماں تھانہ چونابھٹی پہنچی اور اعتراف جرم کر لیا۔


پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں وہ مردہ حالت میں پائی گئیں، تصدیق کے بعد ریشماں کو تحویل میں لے لیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے