بی پی ایل میں شریک تما م کھلاڑیوںکوبورڈ نے معاوضوں کی یقین دہانی کرادی
ڈھاکہ(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بی پی ایل میں شریک تمامکھلاڑیوںکو معاوضوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرادی۔
کچھ روز قبل میڈیار پورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بہت سی فرنچائزز نے کھلاڑیوں کو ابھی ابتدائی معاوضہ بھی ادا نہیں کیا حالانکہ ایونٹ شروع ہونے سے قبل 50 فیصد معاوضہ لازمی ادا کرنا تھا۔
اب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے کہا کہ فرنچائزز سے بات چیت ہوئی ہے اور جلد ہی پلیئرز کو ابتدائی معاوضہ ادا کردیا جائے گا، کھلاڑیوں کو بھی یقین دہانی کروا دی ہے۔