حکومت نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے ذیلی ادارے این آئی ٹی بی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، یہ رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآ مد کرتے ہوئے کیا گیا۔


سرکاری دستاویز کے مطابق رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر این آئی ٹی بی کو ختم کردیا جائے گا اور آئی ٹی آلات، سافٹ ویئر کی خریداری کو پروکیورنگ ایجنسی کے ذریعے انفرادی طور پر انجام دیا جائے گا، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں 17 عہدوں کو ختم کردیا گیا ہے، 7 اسامیوں کو ڈائنگ کیڈر قرار دے کر 2026 کے بعد ان عہدوں پر کوئی نئی بھرتی نہیں کی جائے گی، ان اسامیوں کے خاتمے سے لگ بھگ ڈھائی کروڑ روپے سالانہ کی بچت کو یقینی بنایا جائیگا۔


دستاویز کے مطابق پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ( پی ایس ای بی) اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے درمیان اوورلیپ کا بھی جائزہ لیا جائے گا، وزارت نے اگنائٹ، پی ایس ای بی اور این ٹی سی کے معاملے پر کنسلٹنٹ کی خدمات لی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے