سعودی عرب میں 6 ایرانی شہریوں کے سرقلم

سعودی عرب

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر چھ افراد کے سرقلم کردیئے
گئے ہیں جو ایرانی شہری تھے ۔


عرب میڈیا کے مطابق سزا پانے والے ایرانی شہریوں کا ساحلی شہر دمام میں سرقلم کردیا گیا۔


اس حوالے سے سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ مذکورہ افراد کو خفیہ طریقوں سے سعودی عرب میں چرس لانے پر سزا دی گئی ہے تاہم مذکورہ افراد کی سزا پر کب عمل درآمد کیا گیا ،اس حوالے سے بیان میں کچھ نہیں بتایا۔


رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میںگزشتہ سال منشیات سمگلنگ کے جرم میں 117 افراد کے سرقلم کردیے گئےتھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے