عفت عمر نے بھی اپنے افیئرز کا اعتراف کرلیا

اداکارہ

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے بھی اپنے افیئرز کا اعتراف کرلیا اور کہاکہ باقی لڑکیوں کی طرح جوانی میں ان کے افیئرز بھی رہے اور انہوں نے کبھی اپنے افیئرز اور اسکینڈلز کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کیا۔

ایک پوڈ کاسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ   عفت عمر کا کہنا تھا کہ خواتین کی آزادی اور خود مختاری اس وقت ہی ممکن ہے جب پارلیمنٹ سمیت حکومت اور فیصلہ سازی میں خواتین کی اکثریت ہوگی۔انہوں نے شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شوہر عمر سے ایک سہیلی کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی، پہلے ان کے درمیان تعلقات استوار ہوئے اور پھر انہوں نے عمر پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے نے بتایا کہ ان سے متعلق افواہ پھیلائی جاتی ہے کہ عفت عمر طلاق یافتہ ہیں،ان کا اسکینڈل یا افیئر اس لیے کبھی سامنے نہیں آیا، کیوں کہ وہ ایسی طبیعت کی تھی ہی نہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ان کے افیئرز نہیں تھے، جوانی میں دوسری لڑکیوں کی طرح ان کے بھی افیئرز تھے۔عفت عمر کے مطابق جوانی میں جس طرح لڑکے اور لڑکیوں کے افیئرز ہوتے ہیں، ان کے بھی تھے اور انہوں نے کبھی ایسے افیئرز سے انکار نہیں کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ چوں کہ ان کے افیئرز معروف افراد سے نہیں تھے، اس لیے ان کے کبھی سکینڈل سامنے نہیں آئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے