نیلم منیر کی شادی کی تقریبات شروع، مایوں کی تصاویر سامنے آگئیں

اداکارہ

کراچی (ویب ڈیسک) معروف ماڈل و اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں اور اداکارہ نے اپنے مایوں کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کردیں۔


بتایاگیا ہے کہ اداکارہ نے دو جنوری کی شام کو مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔مایوں کی ویڈیوز اور تصاویر میں اداکارہ کو روایتی پیلے لباس میں دیکھا گیا۔گزشتہ کئی ہفتوں سے خبریں جاری تھیں کہ نیلم منیر 2024 کے اختتام پر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔


یہ واضح نہیں ہے کہ نیلم منیر کی شادی کی دیگر تقریبات کہاں ہوں گی اور ان کی شادی کی تقریبات کب تک چلیں گی، تاہم امکان ہے کہ ان کی تقریبات ایک ہفتے سے زائد وقت تک چلیں گی اور ممکنہ طور پر ان کی شادی کی بعض تقریبات دبئی میں ہوں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے