ورجن آسٹریلیا کی دو میزبانوں کا مبینہ ریپ، تحقیقات شروع

پرواز

فجی(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی ایئرلائن ورجن آسٹریلیا کی دو میزبانوں نے مبینہ طور پر نئے سال شروع ہوتے ہی چند گھنٹوں بعد ریپ اور ان کے ساتھ ڈکیتی ہوئی ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


تفصیل کے مطابق فجی کی پولیس کے قائم مقام پولیس کمشنر جوکی فونگ چیو نے بیان میں کہا کہ ورجن آسٹریلیا کی دومیزبان اسی دن پرواز کی روانگی سے قبل تازہ دم ہونے کے لیے فجی کے مشہور سیاحتی مقام نیڈی پر موجود تھیں۔


آسٹریلیا کی خارجہ امور اور تجارت کی وزارت نے بتایا کہ وہ اس رپورٹ سے باخبر ہیں لیکن مزید تفصیلات نہیں دیں۔فجی کی پولیس نے بتایا کہ اب تک ہونے والی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ورجن آسٹریلیا کے عملے کی دو ارکان نیڈی میں نائٹ کلب گئی تھیں، جب نائٹ کلب سے نکل کر ہوٹل واپس جانے کی کوشش کر رہی تھیں تو ان کے ساتھ مبینہ ڈکیتی کی واردات بھی ہوئی اور ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے