پاکستانی ہسپتال سے ایم آر آئی مشین ہی چوری ہوگئی
ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) ایک عجیب واقعہ میں خیبر پختونخواہ کے ایک سرکاری ہسپتال سے ایک ایم آر آئی (مقناطیسی گونج امیجنگ) مشین چوری ہو گئی۔
تفصیل کے مطابق مشین، جسے سیٹ اپ کرنے کے لیے ایک مناسب کمرے کی ضرورت ہے،ایبٹ آباد کے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کمپلیکس سے غائب تھی تاہم ہسپتال انتظامیہ اس معاملے پر کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی ہے۔
دریں اثناء کے پی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کے حکام کو بھی وضاحت کے لیے طلب کرلیا۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ بدعنوانی کا معاملہ ہے کیونکہ ایم آر آئی مشین منگوائی نہیں گئی تھی بلکہ اسے سرکاری دستاویزات میں دکھایا گیا تھا۔