پڑوسی کا سرکاٹ کر باپ بیٹا گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے

انڈین پولیس

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناشک میں ایک شخص اور اس کا بیٹا  اپنے پڑوسی کا کٹا ہوا سر لے کر گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے، مقامی ذرائع کا کہنا تھاکہ ملزمان کو شک تھا کہ مقتول گلاب رامچندر ان کی لڑکی  کو شادی کےلیے اکسا رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  دیندوری تعلقہ کے گاؤں نناشی میں ہونیوالے افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے مذکورہ بالا شخص اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا  ۔ایک سرکاری افسر کے مطابق 40 سالہ سریش بوکے اور اسکے بیٹے نے اپنے 35 سالہ پڑوسی گلاب رامچندر وگھمرے کو کلہاڑی اور درانتی سے قتل کیا اور مقتول کا کٹا ہوا سر اور آلہ قتل لیکر پولیس چوکی پہنچے اور گرفتاری دی۔ 

 مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں پڑوسیوں میں کافی وقت سے جھگڑا تھا اور دونوں ایک دوسرے کے خلاف تھانے میں شکایت بھی درج کراچکے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے