امریکی عدالت نے ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ دیدی
نیویارک(ویب ڈیسک)منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف برداری سے قبل نئی مشکل میں پھنس گئے کیونکہ مقامی عدالت نے ہش منی کیس میں سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ دے دی۔
امریکی میڈیا نے بتایاکہ ممکنہ طورپرڈونلڈ ٹرمپ کوجیل کی سزا نہیں ہوگی اور وہ حلف برداری سے پہلے ہی سزا کے خلاف اپیل دائرکریں گےتاہم ٹرمپ مجرم قرار پاکرخدمات انجام دینے والے پہلے امریکی صدرہوں گے۔
یادرہے کہ مقدمے کی سماعت کرنے والے مینہیٹن کے جج جووان ایم مرچن نے تحریری فیصلے میں اشارہ دیا کہ وہ سابق اور مستقبل کے صدر کو وہ سزا سنا دیں گے جسے ان کنڈیشنل ڈسچارج کہتے ہیں۔اس میں جرم ثابت ہو جاتا ہے تاہم جیل جانے کے معاملے میں رعایت دی جاتی ہے اور جرمانہ ادا کیا جا سکتا ہے۔