امن معاہدے کے بعد فائرنگ، ڈپٹی کمشنر زخمی ، قافلے کی کرم روانگی روک دی گئی

کرم کی صورتحال

کرم ، پشاور (ویب ڈیسک) امن معاہدہ کے بعد لوئر کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہوگئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے تاہم فائرنگ کے بعد قافلے کی کرم روانگی موخر کردی گئی ۔


مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ فائرنگ کے بعد پیداہونیوالی صورتحال کے باعث پہلا قافلہ فی الحال روک دیا گیا ہے،وہ خود، کمشنر کوہاٹ اور ڈی آئی جی بھی موقع پر موجود ہیں جبکہ زخمی ڈپٹی کمشنر کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے پشاورمنتقل کرنے کا انتظام کیا جارہاہے جنہیں ابتدائی طورپر علیزئی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔


انہوں نے بتایا کہ چھپری کے مقام پر پولیس اور حکومتی اعلیٰ حکام موجود ہیں جبکہ فائرنگ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


خیال رہے کہ 80 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ آج کرم جانا تھا، چند روز قبل کرم تنازع پر کوہاٹ میں ہونے والے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق تمام غیر قانونی اسلحہ سرکار کو جمع کرانے کے لیے مربوط حکمت عملی طے کی جائے گی اور علاقے سے تمام بنکرز ختم کیے جانے تھے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے