سارو گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ
کولکتہ (ویب ڈیسک) سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو سارو گنگولی کی بیٹی ثنا اپنی گاڑی میں کولکتہ کے ڈائمنڈ ہاربر روڈ پر جارہی تھیں کہ پیچھےسے ایک بس نے ان کی گاڑی کو زور دار ٹکر ماری، ثنا اس وقت کار کے اندر موجود تھیں اور ان کی گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد بس فرار ہوگئی، جس پر ڈرائیور نے بس کا پیچھا کیا اور کچھ فاصلے کے بعد اسے روکا گیا، اس دوران پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق اب تک کسی کی بھی جانب سے حادثے سے متعلق کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی۔