پی ایس ایل، شعیب ملک نے کراچی کنگز سے راہیں جدا کرلیں

کراچی کنگز

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے رجٹریشن کا عمل بھی جاری ہے ، اسی دوران شعیب ملک نےفرنچائز کراچی کنگز کیساتھ اپنے سفر کے خاتمے کا اعلان کردیا۔


مائیکروبلاگنگ سائٹ ’ ایکس‘ پر جاری بیان میں شعیب ملک کا کہناتھا کہ میرا کراچی کنگز کے ساتھ سفر اختتام پذیر ہو گیاہے ، اب پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بننے کا منتظر ہوں ۔


شعیب ملک نےاپنے پیغام میں کہا کہ فرنچائز اور ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ بڑا شاندار رہا ، دو سیزنز میں مینجمنٹ نے مجھے بہت سپورٹ کیا، تمام کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات ہیں، اب میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بننے کا منتظر ہوں۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے