گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کیلئے پنجرے میں جانے والا شخص شیروں کی خوراک بن گیا

نجی چڑیا گھر

تاشقند (ویب ڈیسک) ازبکستان میں اپنی گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کیلئے پنجرے میں جانے والا شخص شیروں کی خوراک بن گیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق چڑیا گھر میں رات کی ڈیوٹی کرنے والا 44 سالہ ایف اریسکولوف اپنی خاتون دوست کو متاثر کرنے کیلئے ویڈیو بنانے کی غرض سے پنجرے میں داخل ہوگیا، جو اس کیلئے جان لیوا ثابت ہوگیا۔


مذکورہ شخص پنجرے کا تالا کھول کر شیروں کے قریب جاتا ہے، ابتدا میں شیر حملہ کرنے سے ہچکچاتے نظر آئے تاہم چند لمحوں کے بعد ان میں سے ایک شیر نے اس پر اچانک حملہ کردیا۔


متاثرہ شخص نے شیروں کے پنجرے میں داخل ہوکر ان کے سامنے خود اعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیمرے کی جانب اپنا رخ بھی کیا تھا تاکہ وہ خود کو کیمرے میں دکھا سکے، اس دوران ہی ایک بڑے شیر نے اس پر خوفناک انداز میں حملہ کردیا اور باقی شیر بھی اس پر جھپٹ پڑے، اور اس کے چہرے کو لہولہان کرتے ہوئے جسم کا کچھ حصہ بھی کھالیا۔


بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے ایک شیر کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور باقی دو شیروں کو بے ہوش کرکے دوسرے پنجرے میں منتقل کردیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے