7 ماہ کی حاملہ تھی اور پھٹے کپڑوں میں مجھے گھر سے نکال دیا گیا، جگن کاظم نے آپ بیتی سنادی
کراچی (ویب ڈیسک)اداکارہ جگن کاظم نے انکشاف کیا ہے کہ 7 ماہ کی حاملہ تھی جب مجھے سابق شوہر نے پھٹے کپڑوں کے ساتھ گھر سے باہر پھینک دیا تھا، اللہ سامنے والوں کو زندگی دے جنہوں نے میرے اوپر چادر ڈالی تھی،اب و ہ بیٹا بھی اٹھارہ سال کا ہوچکا ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایاکہ الحمدللہ فیصل (دوسرے شوہر( نے جس طریقے سے حمزہ کی پرورش کی قابل تعریف کی ہے،میں رات کو چیخیں مارتے ہوئے جاگتی تھی اور فیصل پوچھتے تھے کیا ہوا ہے؟ مجھے مرنے سے ڈر نہیں لگتا ذلالت کی موت سے ڈرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت مجھے اپنا آپ پاگل لگتا تھا اب میں وہ وقت یاد کرتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ وہ میری زندگی کا دردناک لمحہ تھا، اگر کوئی خاتون پھنستی ہے اور میں اس کی مدد کرسکتی ہوں تو ضرور کروں گی۔