خیبرپختونخوا کے  4 صوبائی وزرا  فارغ، نام بھی سامنے آگئے

وزیراعلیٰ

     پشاور(ویب ڈیسک) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوبائی وزرا کی ناقص کارکردگی پر  قلمدان واپس لے لئے  ہیں ۔

 فارغ ہونے والے صوبائی وزرا عاقب اللہ خان، ظاہر شاہ طورو، سید قام علی شاہ اور فیصل ترکئی شامل ہیں، اس حوالے سے وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ مختلف ایم پی اے کی جانب سے بار بار شکایات آرہی تھیں کہ وزرا ایک دن بھی پشاور میں موجود نہیں ہوتے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آپ وزرا صوبے کے وزیر ہو کسی ایک گائوں کے نہیں کہ پورا ہفتہ آپ گائوں میں گزار لیتے ہو،  اگر آپ لوگوں کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو گھروں میں بیٹھ جائو۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کابینہ میں ایسے وزرا کو شامل کریں گے جو 24 گھنٹے اپنے دفتر میں موجود رہیں جو عوام کے مسال حل کرسکیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے