ریٹائرمنٹ کی خبروں پر روہت شرما کا رد عمل بھی سامنے آ گیا
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہورہے بلکہ آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ میں حصہ نہیں لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ سڈنی ٹیسٹ سے باہر رہنے کے فیصلے کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں سمجھا جانا چاہئے، مائیک، قلم یا لیپ ٹاپ رکھنے والے یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ کسی کھلاڑی کو کب ریٹائر ہونا چاہئے۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ باہر بیٹھے لوگ یہ فیصلہ نہیں کرسکتے کہ مجھے کب باہر بیٹھنا چاہئے، کب کپتانی کرنی چاہئے، میں ایک سمجھدار انسان ہوں، بالغ ہوں اور دو بچوں کا باپ ہوں۔ تو میں جانتا ہوں کہ کب کیا فیصلہ کرنا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹیسٹ سیریز کا چوتھا میچ ہارنے کے بعد روہت شرما پر بھارت میں شدید تنقید کی جارہی تھی کیوں کہ اس شکست کے بعد بھارت کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہورہے بلکہ آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ میں حصہ نہیں لیا۔