نمرہ مہرہ نے اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتا دی
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی گلوکارہ نمرہ مہرہ نے اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتا دی۔
اپنے ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے بتایا کہ میرا تعلق آرائیں خاندان سے ہے، میری کنیت مہر ہے اور میرا اصل نام’نمرہ شبیر‘ ہے، جب میں نے اپنی فیس بک آئی ڈی بنائی تو ’نمرہ شبیر‘ اور ’نمرہ مہر‘ نام کی بہت ساری پروفائلز موجود تھیں اس لیے میں نے ایک بہت ہی عجیب سی حرکت کی اور اپنے نام کو مختلف بنانے کے چکر میں اپنی فیس بک آئی ڈی ’نمرہ مہرہ‘ کے نام سے بنائی۔
اُنہوں نے بتایا کہ ’نمرہ‘ ایک اسلامی نام ہے اور ’مہرہ‘ نام بھارت میں کافی مشہور ہے تو ان دونوں ناموں کو ملا کر نام رکھنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا اس لیے میں نے یہ نام اپنایا۔ نمرہ مہرہ نے بتایا ہے کہ اس وقت مجھے یہ مختلف سا نام بہت اچھا لگا اور بعد میں مجھےخود بھی نہیں پتہ چلا کہ کیسے مجھے اسی نام سے شہرت مل گئی اور اب یہ بنیادی طور پر میرا ’سٹیج نیم‘ ہے۔