اسلام آباد میں فلیٹ سے جرمن سفارتخانے کے سیکنڈ سیکرٹری کی لاش برآمد

موت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع فلیٹ سے جرمن سفارتخانہ کے سیکنڈ سیکرٹری کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی پولیس نے بھی تصدیق کردی۔


حکام کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت جرمن سفارتخانہ کے سیکنڈ سیکرٹری تھامس فلڈر کے نام سے ہوئی اور لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں موت کی وجہ کے تعین کی کوشش کی جائے گی ۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سفارتکار کی موت کے حوالے سے جرمن سفارتخانے کو بھی اطلاع کردی گئی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق جرمن سفارتکار اس سے پہلے ایک مرتبہ معمولی ہارٹ اٹیک کاشکار ہوا تھا،دو دن سے دفتر نہ پہنچنے پرعملے نے فلیٹ کا دروازہ توڑا تو سفارتکار مردہ پایاگیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے